ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گری راج سنگھ کے خلاف الیکشن لڑ رہے کنہیا کمار نے 28 گھنٹے میں جمع کئے 28 لاکھ روپے

گری راج سنگھ کے خلاف الیکشن لڑ رہے کنہیا کمار نے 28 گھنٹے میں جمع کئے 28 لاکھ روپے

Wed, 27 Mar 2019 21:25:04    S.O. News Service

نئی دہلی،27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کی بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ پر اس بار دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔پورے ملک کی نظر اس سیٹ پر مرکوز ہوگی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کے گری راج سنگھ ہیں تو دوسری طرف جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی (سی پی آئی ) امیدوار کنہیا کمار ہیں۔آر جے ڈی نے بیگو سرائے سے تنویر حسن کو امیدوار بنایا ہے۔کنہیا یہ لڑائی لڑنے کے لئے لوگوں سے ووٹ کے ساتھ نوٹ بھی مانگ رہے ہیں۔گزشتہ 28 گھنٹے میں کنہیا نے 28 لاکھ روپے جمع کیے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کنہیا نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آن لائن 70 لاکھ کا فنڈ جمع کرنے کو اپنے انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ ایک متوازی مہم شروع کی ہے۔اتوار کو جب کنہیا کی امیدواری کا اعلان کیا گیا تھا تبھی سی پی آئی کے رہنماؤں نے صاف کر دیا تھا کہ چونکہ مقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امیدوار گری راج سنگھ کے ساتھ ہے اس لیے وسائل میں تو ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے لوگوں سے اقتصادی سپورٹ کے ساتھ ساتھ ووٹ مانگنے کی مہم شروع کی جائے گی۔اس وقت لگا تھا کہ شاید یہ مہم بیگو سرائے پارلیمانی حلقہ میں ہی ہو، لیکن بعد میں کنہیا نے ایک ویڈیو جاری کیا اور آن لائن فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم شروع کی ۔حانلانکہ بہار کے انتخابات میں ’نوٹ کے ساتھ ووٹ‘ اس سے قبل بھی کئی لیڈروں نے آزمایا ہے۔2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بیگو سرائے سیٹ پر بی جے پی کو 39.72 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر رہی آر جے ڈی کو 34.31 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔کنہیا کمار کی پارٹی سی پی آئی کے امیدوار کو 17.87 فیصد ووٹ ملے تھے۔اگر ووٹروں کی بات کریں تو بیگو سرائے میں تقریبا پونے 5 لاکھ بھومیہار ووٹر ہیں جو بی جے پی کے روایتی ووٹر مانے جاتے ہیں۔وہیں 2.5 لاکھ مسلمان ووٹر ہیں۔گری راج سنگھ اور کنہیا کمار دونوں ہی بھومیہار ہیں جبکہ آر جے ڈی نے مسلم امیدوار تنویر حسن کو ٹکٹ دیا ہے۔یہاں یادو ووٹروں کی بھی بڑی تعداد ہے۔


Share: